شاعرِ مشرق سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء - وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریکِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ “دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام” کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ زیرِ نظر کتاب میں سر علامہ محمد اقبال کا تیسرا اردو مجموعۂ کلام ہے، ضربِ کلیم نہ صرف پاکستان کی بلکہ اردو ادب کی بھی ایک اہم ترین دستاویز ہے۔ برِ صغیر سے باہر کسی بھی ملک سے اس کتاب کی یہ پہلی اشاعت ہے۔ #GhazalSara #UrduBooks #YawarMaajed #GhazalSaraDotOrg #AllamaIqbal #Iqbal #Urdu #اردو